پشاور: پشاور ہائیکورٹ نےسابق رکن قومی اسمبلی اور نیشنل ڈیمو کریٹک موومنٹ (این ڈی ایم) کے چیئرمین محسن داوڑ کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے محسن داوڑ کو 21 مارچ تک ضمانت دے دی۔
پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ارشد علی اور جسٹس وقار شاہ نے محسن داوڑ کی ضمانت کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔عدالت عالیہ نے محسن داوڑ کی درخواست پر انہیں21 مارچ تک ضمانت دیدی۔
یاد رہے کہ محسن داوڑ نے 10 فروری کو میران شاہ میں احتجاج کیا تھا۔اس احتجاج کے دوران فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ محسن داوڑ زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس اور مظاہرین نے ایک دوسرے پر فائرنگ میں پہل کا الزام عائد کیا تھا، محسن داوڑ و دیگر کو ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔
تبصرے بند ہیں.