اسلام آباد: صحافیوں کو ہراساں کرنے کے کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے آئی جی اسلام آباد پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔
تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت شروع کی تو چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ایک کرائم کی ریکارڈنگ موجود ہے ان ملزمان کا سراغ نہیں لگا سکے؟
چیف جسٹس نے کہا کہ اٹارنی جنرل صاحب! یہ کس قسم کے آئی جی ہیں؟ ہم ان کا removal recommend کرتے ہیں۔ انہیں عہدے سے ہٹا دیا جانا چاہیے۔
تبصرے بند ہیں.