شہبازشریف کو زرداری کیخلاف سخت بیانات دینے سے منع کیا تھا، ن لیگ میں شامل نہ ہونے کی وجہ سے ہروایا گیا: چودھری نثار

80

 

راولپنڈی : سابق وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے سابق رہنما چودھری نثارعلی خان حالیہ انتخابات میں شکست کے بعد پہلی بار کھل کر بول پڑے ہیں۔

 

انہوں نے کہا مجھے ن لیگ میں شامل نہ ہونیکی سزا دی گئی۔میں ہارا نہیں ہروایا گیا ہوں۔  میں نے شہباز شریف کو کئی بار کہا کہ وہ آصف زرداری کیخلاف سخت زبان استعمال نہ کریں۔

 

چودھری نثار علی ٰخان نے کہا کہ شہباز شریف زرداری کو سڑکوں پر گھسیٹنے کے دعویدار تھے مگر آج وہ اسی شخص کو صدر بنا رہے ہیں۔بدترین شکست پر مبارکیں لینے والے بھی بے شرم ہیں اور مبارکیں دینے والے بھی بے شرم ہیں.

تبصرے بند ہیں.