شہر بانو! آپ کا شکریہ، آپ پر ہم سب کو فخر ہے: مریم نواز شریف

29

 

لاہور : نامزد وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف  نے خاتون پولیس افسر شہربانو کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ کہتی ہیں اے ایس پی گلبرگ شہربانونقوی نے بہادری ، عقل مندی اور فرض شناسی کا مثالی مظاہرہ کیا ۔

 

مریم نوازشریف   کاکہنا  ہے شہربانو بروقت نہ پہنچتیں تو حادثہ ہونے کا خطرہ تھا ۔شہربانو آپ کا شکریہ، آپ پر ہم سب کو فخر ہے۔ تعداد اور حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے آپ نے قانون اور انسانیت دونوں کا سراونچا کیا ۔

 

انہوں نے کہا کہ توقع کرتی ہوں کہ پولیس فورس کا ہر فرداسی جذبے سے عوام کے جان ومال کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کرے گا۔

 

واضح رہے کہ اے ایس پی شہر بانو نے اچھرہ لاہور میں ایک خاتون کو ہجوم کے ہاتھوں تشدد سے بچایا تھا۔ خاتون نے ایسا لباس پہنا ہوا تھا جس پر عربی لکھی تھی۔

تبصرے بند ہیں.