راولپنڈی ڈویزن میں انتخابی دھاندلی قبول کرتا ہوں، ہم نے ہارے ہوئے امیدواروں کو پچاس،پچاس ہزار کی لیڈ میں تبدیل کر دیا، کمشنر لیاقت علی چٹھہ

81

راولپنڈی: کمشنر راولپنڈی ڈویزن لیاقت علی چٹھہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیتے ہوئے انتخابی دھاندلی کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

 

کمشنر راولپنڈی نے اپنے پریس کانفرنس میں کہا کہ میں ڈویزن میں مبینہ دھاندلی کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔ ہم نے لوگوں کے ساتھ نا انصافی کی ہے اور ہارے ہوئے لوگوں کو 50 50 ہزار لیڈ سے جتوا دیا اس لیےمیں راولپنڈی میں انتخابی دھاندلی کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔

 

انہوں نے کہا کہ ملک کی پیٹھ پر جو چھڑا گھونپا  گیا ہے وہ مجھے سونے نہیں دیتا جس پر میں نے یہ مشکل فیصلہ کیا ہے اور اپنے آپ کو قانون کے حوالے کر تا ہوں۔

تبصرے بند ہیں.