چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملہ ناکام، عسکریت پسند فرار

55

 

میانوالی:  ضلع میانوالی میں قبول خیل کے مقام پر پولیس نے چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا۔

 

پولیس کے مطابق خیبر پختونخوا کی سرحد کے قریب قبول خیل کے مقام پر 12 سے 13 دہشت گردوں نے تین اطراف سے حملہ کر کے پولیس چوکی پر فائرنگ کی۔

 

دہشت گردوں کی فائرنگ کے بعد پولیس کی جوابی فائرنگ سے عسکریت پسند فرار ہوگئے۔

تبصرے بند ہیں.