اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کے حوالے سے ہمارے ساتھ کوئی مسودہ شیئر نہیں کیا گیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ تھا قانون کا مسودہ ہمیں دیا جائے ہم اسے دیکھیں گے۔ جو مسودہ لیک ہوا ہے اس کے مطابق تو کوئی بھی بندہ ان کے ساتھ اتفاق رائے نہیں کر سکتا۔
انہوں نے کا کہ یہ ججز کو ان کی مرضی کے خلاف ٹرانسفر کریں گے، اس کا مطلب ہے ججز کو جب مرضی ٹرانسفر کر دیا جائے گا، اگر کوئی جج نہیں جاتا تو اس سے استعفیٰ لے لیا جائے گا اس سے عدلیہ پر قدغن لگ جائے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ سے سارے اختیارات لیے جا رہے ہیں، متوازی عدالتیں کیسے چلیں گی، آئینی ترامیم کے معاملے پر سب جماعتوں کو آن بورڈ لیا جانا چاہیے تھا، اگر قانون کا ڈرافٹ نہیں ہے تو اتفاق رائے کس چیز پر پیدا کرنا ہے؟
تبصرے بند ہیں.