شیخ رشید کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل واپس بھجوانے کا حکم

70

راولپنڈی: عدالت نے نیو ٹاؤن پولیس کی جانب سے شیخ رشید کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ  کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوانے کا حکم دے دیا۔

 

راولپنڈی کی انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے سربراہ عوامی مسلم لیگ  شیخ رشید کیخلاف جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کی۔  شیخ رشید احمد کو پولیس نے جسمانی ریمانڈ لینے کے لیے انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا۔ شیخ رشید کی جانب سے سردار عبد الرازق ، سردار شہباز پیش ہوئے۔

 

گزشتہ روز 9 مئی کے مقدمے میں ضمانت خارج ہونے کے بعد گرفتار کیے جانے والے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے گاڑی کا دروازا کھول کر میڈیا سے بات کرنے کی کوشش کی اور  کہا کہ جو بھی پی ٹی آئی کا حلالی ورکر ہے، وہ قلم دوات کو ووٹ دیگا۔ ظلم کےخلاف پی ٹی آئی کے ورکرزقلم دوات کو ووٹ دیں، جو پی ٹی آئی کا ورکرز ووٹ نہیں دے گا وہ پی ڈی ایم کا ورکرہوگا۔

 

انہوں نے کہا کہ میں گرفتاری کے باوجود اپنے اصولوں پر کھڑا ہوں, 23 دن تشدد برداشت کیا اور 40 دن کا چلہ کاٹا لیکن کوئی پریس کانفرنس نہیں کی۔

 

یاد رہے کہ راولپنڈی پولیس نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی جانب سے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے بعد شیخ رشید کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا تھا۔  شیخ رشید کی بارہ مقدمات میں ضمانت منظور ہوئی تھی اور ایک میں خارج ہوئی تھی۔

تبصرے بند ہیں.