لال حویلی کو سب طوائف گھر کہتے ہیں، عمران خان کیلئے 40 دن کا چلا کاٹا، پی ٹی آئی والے مجھے ووٹ دیں: شیخ رشید 

79

 

راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ایک شخص سے دوستی کی خاطر اس عمر میں 40 دن کا چلہ کاٹا ہے۔ زندگی مشن کا نام ہے جس آدمی کاکوئی مشن نہیں وہ صرف گاجر مولی ہے۔پی ٹی آئی والے مجھے ووٹ دیں۔

 

راولپنڈی کے حلقہ این اے 57 میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ نسلی اور اصلی ہوں، ساری  زندگی جدوجہد میں گزاری، واحد آدمی ہوں جس کا ساتویں آٹھویں کلاس میں کورٹ مارشل ہوا ہے، اب تو میں نے چالیس دن کا چلہ بھی کاٹا لیا ہے،میں اسکے بارے میں مزید کوئی بات نہیں کرنا چاہتا۔

 

انہوں نے کہا کہ  لال حویلی کے جس گھر میں رہتا ہوں ساری دنیا اس کو طوائف گھر کہتی ہے، اس کی مرتے وقت کی وصیت آج بھی میرے پاس ہے۔ ڈاکٹر قدیر خان نے پیسے دیئے تھے سجان سنگھ کی اس حویلی کیلئے، میں نے اس شہر کو 60 تعلیمی ادارے دیئے اور آج اسکی پہچان تعلیمی شہر سے ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  ان 5 لوگوں میں شامل ہوں جنہوں نے خانہ کعبہ کی چھت پر نماز پڑھی ہے،آپ بچوں سے معافی چاہتا ہوں اگر کچھ غلطی ہوئی ہو، 17 دفعہ وزیر رہا اور ہر بار آپ کے تعاون سے وزیر رہا ہوں۔ آدمی وہی بڑا جو سچ بولے، اگر اہل سمجھیں تو 8 فروری کو مجھے ضرور ووٹ دیں۔

تبصرے بند ہیں.