سابق وزیرخارجہ اور وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شاہ محمود قریشی اور ان کے بیٹے زین قریشی کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے۔
شاہ محمود قریشی کے این اے 214 عمرکوٹ جبکہ زین قریشی کے بھی این اے 214 سے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے۔
شاہ محمود قریشی اور زین قریشی کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے فیصلے کو چیلنج کیے جانے کی سماعت الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس عدنان الکریم نے کی
الیکشن ٹربیونل نے ریٹرنگ افسر کا کاغذات مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، شاہ محمود قرشی اور زین قریشی کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے دونوں کے این اے 214 عمرکوٹ سے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے۔
شاہ محمود قریشی اور زین قریشی کے کاغذات نامزدگی واجبات سے متعلق سند پیش نہ کرنے پر ریٹرننگ افسر نے مسترد کیےتھے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ملتان اپیلیٹ ٹربیونل نے سابق وزیرخارجہ اور سینئر رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی، بیٹے زین قریشی اور بیٹی مہر بانو قریشی کی اپیلوں پر دفتری اعتراضات ختم کر کےسماعت کے لیے مقرر کردی تھیں۔
تبصرے بند ہیں.