اچھرہ میں گھر کی پانچویں منزل پر آتشزدگی، 4 بچے جھلس کر جاں بحق

88

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے اچھرہ میں ایک گھر میں پر اسرار طور پر آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 4 بچے جاں بحق ہوگئے۔

 

تفصیلات کے مطابق اچھرہ کے علاقے بابا اعظم چوک  میں واقعہ ایک گھر کی پانچویں منزل پر آتشزدگی ہوئی، آگ لگنے سے گھر میں موجود 4 بچے جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔

اچھر ہ اتشزدگی سے جھلس کر جاں بحق ہونے والوں میں دو بچیاں اور دو بچے  شامل ہیں۔ جاں بحق بچوں میں 12 سالہ ایمان، 8 سالہ نور فاطمہ، 5 سالہ ابراہیم اور 2 سالہ اسمٰعیل شامل ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے جبکہ کولنگ کا عمل بھی جاری ہے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

تبصرے بند ہیں.