لاہور:صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی جمع ہوگئے ۔ صنم جاوید کے والدین نے اپنی بیٹی کے مخصوص نشست کے لئے کاغذات جمع کروا دئیے ہیں۔صنم جاوید کے قومی اور صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشست پر کاغذات جمع کروائے گئے ہیں ۔
تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ صنم جاوید کے والد جاوید اقبال نے کہا ہے کہ انکی بیٹی ن لیگی رہنما مریم نواز کے خلاف الیکشن لڑیں گی۔ان کاکہنا تھا کہ وہ صرف مریم نواز ہی نہیں بلکہ شہباز شریف کا بھی ان کے حلقے میں مقابلہ کریں گی۔
جاوید اقبال نے مزید کہا کہ انہیں اپنی بیٹی کے کاغذات نامزدگی پر دستخط کرانے کے لیے 7 دن لگے ہیں۔ پی ٹی آئی کے امیدواروں کے راستے میں کون رکاوٹیں ڈالتا ہے، یہ سب کو پتہ ہے۔ صنم جاوید کی دیگر مقدمات میں ضمانتیں ہو گئی ہیں اب صرف آخری مقدمہ موبائل چوری کا رہ گیا ہے۔
صنم جاوید کی والدہ نے اپنی بیٹی کی انتخابی مہم چلانے کا اعلان کیا اور کہا کہ خوشی ہوتی اگر میری بیٹی باہر ہوتی اور وہ خود انتخابی مہم چلاتی لیکن افسوسناک بات ہے کہ بیٹی اور داماد جیل میں ہیں۔
تبصرے بند ہیں.