سموگ کے ڈیرے برقرار،لاہور کی فضا آج بھی آلودہ

141

لاہور:مصنوعی بارش کےبعدلاہور میں فضائی آلودگی کم نہ  ہوسکی۔سموگ کو کم کرنے کے لیے لاہور میں گذشتہ روز مصنوعی بارش کا تجربہ کیاگیا۔  تاہم آج بھی لاہور میں سموگ کے ڈیرے برقرار تھے اور  ایئرکوالٹی انڈیکس230ریکارڈکیاگیا ۔

سمو گ کےروگ سے شہریوں کو گلے،کھانسی اور دیگر امراض کاسامنا ہے ،طبی ماہرین  نے   گھروں سےغیر ضروری باہر نکلنے اور احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔

مزید برآں  پنجاب اور خیبر پختونخوا میں دھند کا راج ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق۔ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک ہے  جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلودرہے گا ۔ تاہم گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے ۔

تبصرے بند ہیں.