سابق امریکی صدر کے وکیل کو 148 ملین ڈالر ہرجانے کی سزا

74

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل روڈی جولیانی کو واشنگٹن ڈی سی کی وفاقی عدالت نے148 ملین ڈالر ہر جانے کی سزا سنادی۔

 

 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے ذاتی وکیل کے طور پر کام کرنے والے نیویارک کے سابق میئر روڈی جولیانی(Rudy Giuliani) کو 2020 کے صدارتی انتخابات کے بارے میں جھوٹے دعووں کے ذریعے دو سابق انتخابی کارکنوں کو بدنام کرنے کی کوشش  پر 148 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

 

واشنگٹن ڈی سی میں ایک آٹھ رکنی وفاقی جیوری نے کہا کہ جولیانی کو روبی فریمین اور اس کی بیٹی وانڈریا "شائے” ماس کو 75 ملین ڈالر تعزیری ہرجانے کے علاوہ36 ملین ڈالر ہرجانہ جذباتی تکلیف کے لیے  ادا کرنا چاہیے۔

 

واضح رہے کہ نیویارک کے سابق میئر جولیانی نے روبی فریمین (Ruby Freeman) اور  اس کی بیٹی وانڈریا "شائے” ماس (Wandrea Shaye Moss) پر 2020 کے انتخابات میں دھوکا دہی میں ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا۔

تبصرے بند ہیں.