پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو پی ٹی آئی کے انتخابی نشان کیس سے متعلق حتمی فیصلے سے بھی روک دیا۔  پشاور ہائیکورٹ میں شکیل احمد اور جسٹس فہیم ولی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے پی ٹی آئی کا انتخابی نشان بیٹ پر ضمی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے الیکشن کمیشن کو 19 دسمبرتک ختمی فیصلے سے روک دیا۔  پی ٹی آئی چیئر مین بیرسٹر گوہر علی خان نے عدالت میں پیش ہوکر بتایا کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو 8 دسمبر کو نوٹس دیا تھا۔ اس کیس میں پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو حتمی فیصلے سے روک کر 19 دستمبر کی تاریخ دی تاہم اب الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی کیس اور انتخابی نشان کیس کو الگ کرتے ہوئے انتخابی نشان کیس میں دوسرا نوٹس جاری کرکے 18 دسمبر کو طلب کیا ہے۔ بیرسٹرگوہر نے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن کو انتخابی نشان کیس میں بھی فیصلے سے روکا جائے۔ عدالت نے انتخابی نشان کیس میں بھی الیکشن کمیشن کو حتمی فیصلے سے روک دیا۔  بعد ازاں  انتخابی نشان کیس اور  انٹرا پارٹی کیسز کی ایک ساتھ سماعت کا فیصلہ کرتے ہوئے، کارروائی  19 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔

52

پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو پی ٹی آئی کے انتخابی نشان کیس سے متعلق حتمی فیصلے سے بھی روک دیا۔

 

پشاور ہائیکورٹ میں شکیل احمد اور جسٹس فہیم ولی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے پی ٹی آئی کا انتخابی نشان بیٹ پر ضمی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے الیکشن کمیشن کو 19 دسمبرتک ختمی فیصلے سے روک دیا۔

 

پی ٹی آئی چیئر مین بیرسٹر گوہر علی خان نے عدالت میں پیش ہوکر بتایا کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو 8 دسمبر کو نوٹس دیا تھا۔ اس کیس میں پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو حتمی فیصلے سے روک کر 19 دستمبر کی تاریخ دی تاہم اب الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی کیس اور انتخابی نشان کیس کو الگ کرتے ہوئے انتخابی نشان کیس میں دوسرا نوٹس جاری کرکے 18 دسمبر کو طلب کیا ہے۔

 

بیرسٹرگوہر نے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن کو انتخابی نشان کیس میں بھی فیصلے سے روکا جائے۔ عدالت نے انتخابی نشان کیس میں بھی الیکشن کمیشن کو حتمی فیصلے سے روک دیا۔

 

بعد ازاں  انتخابی نشان کیس اور  انٹرا پارٹی کیسز کی ایک ساتھ سماعت کا فیصلہ کرتے ہوئے، کارروائی  19 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔

تبصرے بند ہیں.