ایس ایچ او سی ٹی ڈی محمد مراد جاموٹ خضدار  دھماکے میں شہید

51

 

خضدار : صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں  سلطان ابراہیم روڈ پر  دھماکے سے ایس ایچ او سی ٹی ڈی محمد مراد جاموٹ شہید ہو گئے۔

 

ایس ایچ او خضدار نے دھماکے میں محمد مراد جاموٹ کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ  ایس ایچ او سی ٹی ڈی   کی گاڑی دھماکے کی زد میں آ گئی۔

 

پولیس حکام کا کہنا ہے دھماکا آئی ای ڈی کے ذریعے کیا گیا جس میں ایس ایچ او سی ٹی ڈی کی گاڑی مکمل تباہ ہو گئی اور محمد مراد جاموٹ شہید ہو گئے جبکہ دو افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق پولیس نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور شواہد اکٹھے کر رہی ہے تاکہ پتہ چلایا جا سکے کہ تخریب کاری میں کون ملوث ہے۔

 

نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے خضدار حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی ایک بڑا چیلنج بنتا جا رہا ہے۔

 

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا سی ٹی ڈی افسران کیخلاف عدلیہ کےحکم پر مقدمات کیےگئے، دہشتگردی کے خلاف جنگ صرف سی ٹی ڈی کی نہیں سب کی ہے، دہشتگردی کےخلاف جنگ پوری قوم کو لڑنی ہے۔

تبصرے بند ہیں.