لاہور: احتساب عدالت لاہورنے نگراں وزیر اعظم کے مشیر احد چیمہ کی آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں بریت کی درخواست پر فیصلہ 8 دسمبر تک محفوظ کر لیا ہے.
احتساب عدالت لاہور کے جج علی ذولقرنین اعوان نے احد چیمہ کی بریت کی درخواست پر سماعت کی۔ نگراں وزیر اعظم کے مشیر احد چیمہ اپنے اکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے.
احد چیمہ اور نیب کے وکیل نے باری باری بریت کی درخواست پر دلائل دیئے عدالت نے وکلا کے دلائل کے بعد بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا.
خیال رہے کہ گزشتہ سماعت پر نیب نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ احد چیمہ کی بریت پر کوئی اعتراض نہیں ہے.
واضح رہے کہ نگراں وزیر اعظم کے مشیر احد چیمہ نے اپنے خلافآمد سے زائد اثا ثہ جات ریفرنس میں بریت کیلئے درخواست دائر کر رکھی ہے۔
تبصرے بند ہیں.