عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کے کیس کی سماعت ملتوی

65

اسلام آباد: الیکشن کمیشن میں چیئرمین پی ٹی آئی کو چیئرمین شپ سے ہٹانے کے کیس پرسماعت پانچ دسمبر تک ملتوی کر دی۔

 

چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ کیس پر سماعت کی۔

 

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا نے جواب جمع کرانے کیلئے مزید وقت مانگ لیا۔ عمران خان کے وکلا کا کہنا تھا کہ کیس کا ریکارڈ جمع کر کے جواب دینے کیلئے مزید وقت درکار ہے۔

 

الیکشن کمیشن نے جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے چیئر مین پی ٹی آئی کے وکیل کی استدعا پر  کیس کی سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

 

یاد  رہے کہ الیکشن کمیشن کیس نے گزشتہ ہفتے  کیس سماعت  کے لیے مقرر کرتے ہوئے 28 نومبر کو  چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا کو جواب جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

 

خالد محمود خان نے چیئرمین تحریک انصاف کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست دی تھی۔

تبصرے بند ہیں.