نگراں وزیر اعظم کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

241

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے نگراں  وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

 

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے شہری مقسط سلیم ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی.

 

سماعت کے دوران وفاقی حکومت کے وکیل نے بتایا کہ اسی نوعیت کی درخواستیں لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہیں. وفاقی حکومت کے وکیل نے  اعتراض اٹھایا کہ درخواست کے قابل سماعت نہیں ہے.

 

درخواست  میں نشاندہی کی  کہ نگراں وزیر اعظم کا تقرر  آئینی مدت مکمل ہونے کے بعد غیر موثر ہو چکا ہے۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ 15 نومبر کو نگراں وزیر اعظم کی مدت مکمل ہوچکی ہے اور وہ آئینی طور پر نگراں وزیر اعظم نہیں رہے.

 

درخواست میں استدعا کی گئی کہ نگراں وزیر اعظم کی مدت میں الیکشن کمیشن یا کسی آئینی عدالت نے توسیع نہیں کی  اس لیے  انوار الحق کاکڑ کو نگراں وزیراعظم کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا جائے۔

تبصرے بند ہیں.