کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ارمینا خان کے والد انتقال کر گئے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اعلان کرتے ہوئے اداکارہ ارمینا خان نے اپنے والد محترم کے انتقال کی خبر اپنےمداحوں کودی۔ اداکارہ نے والد کی مغفرت کیلئے دعا کی اپیل بھی کی۔
I just lost my father…..💔 Inna lillahi wa inna illahi rajeoun. May Allah SWT grant him Jannat ul Firdous, till we meet again dad. What a brave fight you put up. 🤲🏽🤲🏽
— Armeena ✨ (@ArmeenaRK) November 26, 2023
ارمینا خان نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میں نے اپنے والد کو کھو دیا ہے، انا لِلّٰہ وانا اليہ راجعون، براہِ مہربانی اپنی دُعاوْں میں انہیں یاد رکھیں۔
انہوں نے اپنے مرحوم والد کے لیے دعا کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء کریں۔
View this post on Instagram
ارمینا خان کی سوشل میڈیا پوسٹس پر ساتھی فنکاروں، مداحوں اور فالوورز کی جانب سے اظہارِ افسوس و تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹس میں یہ واضح نہیں کیا کہ اُن کے والد کا انتقال کیسے ہوا۔
تبصرے بند ہیں.