ایلون مسک کا ایکس پر غزہ اشتہارات سے حاصل ہونے والی آمدنی اسرائیلی ہسپتالوں اور غزہ میں ریڈ کراس کو عطیہ کرنے کا فیصلہ

39

سان فرانسسکو: اسرائیل کی جانب سے غزہ پر جاری بربر یت کے مد نظر رکھتے ہوئے ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے کہا کہ ان کی ایکس کارپوریشن سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر غزہ سے منسلک اشتہارات اور سبسکرپشنز سے حاصل ہونے والی تمام آمدنی اسرائیلی ہسپتالوں اور غزہ میں ریڈ کراس کو عطیہ کرے گا۔

 

ایلون مسک نے اپنی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ْایکس کارپوریشن غزہ کی جنگ سے وابستہ اشتہارات اور سبسکرپشنز سے حاصل ہونے والی تمام آمدنی اسرائیل کے ہسپتالوں اور غزہ میں ریڈ کراس/کریسنٹ کو دے گی۔

 

 

یہ پوچھے جانے پر کہ یہ کیسے جانیں کہ رقم حماس کے ہاتھ میں نہیں جائے گی، مسک نے ایک صارف کو اپنی پوسٹ پر جواب دیا کہ ہم ٹریک کریں گے کہ فنڈز کیسے خرچ ہوتے ہیں اور ریڈ کراس/کریسنٹ کے ذریعے جاتے ہیں۔

 

ایلون مسک نے صارفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بہتر خیالات کا اظہار خوش آئند ہے۔انہوں نے اپنی پوسٹ  میں مزید لکھا کہ ہمیں ب نسل، عقیدہ، مذہب یا کسی اور چیز کی پرواہ کیے بنا بے  گناہوں کی پرواہ کرنی چاہیے۔

 

 

ابتدائی طور پر، ایلون مسک نےسپتالوں اور غزہ میں ریڈ کراس کو عطیہ کرنے والے فنڈز کی ممکنہ رقم کی وضاحت نہیں کی جو اشتہارات اور سبسکرپشن کی آمدنی سے حاصل کی جا سکتی ہے۔

تبصرے بند ہیں.