ممنوعہ اشیاءکی درامد پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

95

اسلام آباد: نگران حکومت نےممنوعہ اشیاء کی درآمد پرپابندی ختم کرنے کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا۔

 

حکو متی ذرائع کے مطابق درآمدات اوربرآمدات پرپابندیاں ختم کرنے کےکیسوں کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ ذرائع کے مطا بق نگران وفاقی کابینہ نے3 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی۔

 

کمیٹی کا سربراہ وزیر تجارت اعجا زگو ہر کو مقررکردیاگیا ہے۔ کمیٹی ارکان میں وزیر قانون احمد عر فان اسلم اوروزیر منصوبہ بندی سمیع سعید شامل ہیں۔

 

ذ رائع کے مطابق کمیٹی ممنوعہ اشیاء کی درآمد کی اجازت کیلئےکیسوں کا جائزہ لے گی۔ کمیٹی ایک بارکی بنیاد پر درآمدی پابندی ختم کرنے سے متعلق کیسوں کو دیکھے گی۔

تبصرے بند ہیں.