پٹرولیم مصنوعات کی  قیمتوں میں اضافے کا اعلان

112

اسلا م آباد: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی  قیمتوں میں اضافہ کر دیا، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج یکم جولائی سے ہوگیا۔

 

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت7 روپے45 پیسے بڑھانے کی منظوری دے دی گئی، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 265 روپے 61 پیسے ہو گئی ہے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں فی لٹر 9 روپے 56 پیسے  اضافہ کیا گیا ہے، لائٹ ڈیزل 9 روپے 88 پیسے مہنگا کر دیا گیا،مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 5 پیسے بڑھائی گئی ہے۔

 

وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق 12 بجے سے ہوگا۔ نوٹیفکیشن جاری ہونے پر نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہو گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.