پنجاب حکومت کا اہم اعلان : لاہور سمیت پنجاب کے اضلاع میں سکولز، کالجز اور یونیورسٹیز بند کرنے کا فیصلہ،ہیلتھ ایمرجنسی نافذ
لاہور: پنجاب حکومت نے ہفتے کو لاہور سمیت پنجاب کے 8 اضلاع میں سکولز، کالجز اور یونیورسٹیز بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ سموگ کی وجہ سے ماحولیاتی اور ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
سموگ کی صورتحال سے متعلق پنجاب حکومت کا اہم اعلان سامنے آ گیا۔سموگ کی صورتحال سے متعلق وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے انسداد سموگ کا اہم اجلاس ہوا۔ ماہرین ماحولیات ، صحت و موسمیات نے سموگ کی صورتحال بارے بریفنگز دیں۔ اجلاس میں سموگ سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور اہم فیصلے کیے گئے۔
پنجاب حکومت نے ہفتے کو لاہور سمیت پنجاب کے 8 اضلاع میں سکولز، کالجز اور یونیورسٹیز بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ سموگ کی صورتحال کی وجہ سے لاہور ڈویژن، گوجرانوالہ، حافظ آباد میں ماحولیاتی اور ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
نگران وزیراعلی محسن نقوی نے کہا لاہور ڈویژن، گوجرانوالہ اور حافظ آباد میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، ہفتے کو تعلیمی ادارے، سرکاری و نجی دفاتر، سینما، پارکس اور ریسٹورنٹ بند رہیں گے، مارکیٹیں ہفتے کو بند رکھی جائیں گی۔محسن نقوی نے کہا سموگ کسی بھی لحاظ سے اچھی چیز نہیں، بچاؤ اور سدباب ضروری ہے۔
تبصرے بند ہیں.