لاہور (وقاص غوری) مسلم لیگ ن لاہور میں دھڑابندی سے متعلق رپورٹ نواز شریف کوپیش کردی گئی ۔ صدر ن لیگ لاہور سیف الملوک کھوکھر نے میاں نواز شریف کو ملاقات میں رپورٹ پیش کی ۔
ذرائع کےمطابق دھڑابندی میں شامل رہنما حمزہ شہباز کی سرپرستی کادعویٰ کرتے ہیں ۔قائد ن لیگ کالاہور میں اختلافات پر اظہار تشویش کیا ہے۔ سیف الملوک کھوکھر میاں نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد ان سے دو ملاقاتیں کرچکے۔مسلم لیگ نے لاہور میں تنظیم سازی، در پیش مشکلات اور پارٹی رہنماوں کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق حمزہ شہباز کی مبینہ سرپرستی کے باعث ان رہنماؤں کے خلاف بطور صدرلاہور ایکشن لینا مشکل ہ۔ ،دھڑے بندی کے تاثر سے پارٹی کو آئندہ انتخابات میں مطلوبہ کامیابی میں مشکل پیش آ سکتی ہیں۔
تبصرے بند ہیں.