لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑی اور سٹاف بھارت سے پاکستان واپس پہنچ چکا ہے لیکن حسن علی ٹیم کے ہمراہ وطن واپس نہیں آئے اور انہیں بھارت میں ہی ہوم منسٹر(اہلیہ) نے روک لیا ہے۔
حسن علی 22 نومبر تک بھارت میں ہی قیام کریں گے اور سسرالیوں کی میزبانی کا مزہ لیں گے ، حسن علی کا سسرال بھارت میں ہی ہے اور وہ فیملی کے ساتھ وقت گزاریں گے ، جبکہ مکی آرتھر 3 روز دبئی میں قیام کے بعد 16 نومبر کو لاہور پہنچیں گے ۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستانی کرکٹرز 2 گروپس میں براستہ دبئی پاکستان پہنچے ہیں ۔
تبصرے بند ہیں.