کراچی : کانگو وائرس کا ایک اور مریض چل بسا۔بلوچستان کے شہر کوئٹہ سے علاج کے لیے کراچی لایا گیا کانگو وائرس کا مریض انتقال کر گیا۔
محکمہ صحت سندھ کے ترجمان کے مطابق مریض کی حالت تشویش ناک ہونے پر اُسے وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔ مریض سندھ انسٹیٹیوٹ آف انفیکشس ڈزیز اسپتال نیپا میں قائم خصوصی کانگو وارڈ میں زیرِ علاج تھا۔
محکمہ صحت سندھ کے ترجمان کے مطابق بلوچستان سے کراچی منتقل کیے گئے کانگو وائرس سے متاثرہ 12 مریض نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
دوسری جانب سندھ انسٹیٹیوٹ آف انفیکشیس ڈزیز میں قائم کانگو وارڈ میں ایک اور مریض کو داخل کیا گیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.