ممبئی: بالی وڈ کے اداکار شاہ رخ خان کی فلم "ڈنکی ” ہالی وڈ کی فلم کا چربہ نکلی، ریلیز سے قبل ہی تنازع کاشکار ہوگئی۔
شاہ رخ خان کی رواں سال دو کامیاب فلموں “پٹھان” اور “جوان” کے بعد اب اُن کی تیسری فلم “ڈنکی” کی ریلیز کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور اداکار کے مداح بھی بےصبری سے اس فلم کی ریلیز کا انتظار کررہے ہیں۔ فلمسازوں نے “ڈنکی” کا پہلا ٹیزر جاری کیاہے۔ ’ڈنکی‘ ایک کامیڈی ڈراما ہے جس میں غیرقانونی طور پر بیرون ملک جانے والے مسئلے کو موضوع بنایا گیا ہے۔
ہالی ووڈ فلم "ڈیزرٹو”جو 2015 میں ریلیز ہوئی تھی کاچربہ ہے۔ اس فلم کی کہانی غیر قانونی امیگریشن پر مبنی تھی، اس فلم میں میکسیکن تارکین وطن کارکنوں کا ایک گروپ غیر قانونی طور پر امریکی سرحد عبور کر کے بہتر زندگی کی تلاش میں تھا۔
سوشل میڈیا پر وائرل خبروں میں کہا جارہا ہے کہ ہالی ووڈ فلم ڈیزرٹو اور فلم “ڈنکی” کی ناصرف کہانی ایک جیسی ہے بلکہ راج کمار ہیرانی کی ہدایت میں بننے والی فلم “ڈنکی” کی عکس بندی بھی بالکل ہالی ووڈ فلم جیسے ہی کی گئی ہے، تمام مناظر فلم کے کاپی ہیں۔
یہ خبر سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شاہ رخ خان اور فلم “ڈنکی” کے ہدایت کار راج کمار ہیرانی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
تبصرے بند ہیں.