بئی: بھارتی اداکارہ وماڈل عرفی جاوید کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ اداکارہ وماڈل نے بولڈ لباس پہنا ہوا تھا ، وہ ایک ریسٹورنٹ میں گئیں وہاں پرپولیس نے ان کو گرفتار کیا اور اپنے ساتھ پولیس سٹیشن لےگئی۔
عرفی جاوید کی گرفتاری کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ جس میں خواتین پولیس اہلکاراداکارہ عرفی کو زبردستی ریسٹورنٹ سے لے جارہی ہیں۔
عرفی جاوید کی گرفتاری کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں کوئی اسے نیا ڈرامہ قرار دے رہا ہے تو کوئی اسے عرفی کی جانب سے کیے جانے والا مذاق سمجھ رہا ہے۔
واضح رہے رواں سال کے آغاز میں سیاسی جماعت بی جے پی رہنما چترا واگھ نے عرفی جاوید کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرواتے ہوئے ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔
تبصرے بند ہیں.