نئی دہلی: آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے نویں میچ میں آج (بدھ) بھارت کا افغانستان کے ساتھ مقابلہ ہو گا۔
افغانستان اور بھارت کے درمیان میچ ارون جیٹلی اسٹیڈیم، نئی دہلی میں مقامی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے کھیلا جائے گا۔
India entertains Afghanistan in Delhi 🏏
Can the hosts make it two wins in two? 🤔#CWC23 | #INDvAFG pic.twitter.com/qVwa32tWuG
— ICC (@ICC) October 11, 2023
دونوں ٹیمیں آخری بار انگلینڈ میں 2019 ورلڈ کپ کے دوران ایک ون ڈے میں مدمقابل ہوئی تھیں جہاں ہندوستان نے افغانستان کو 11 رنز سے شکست دی تھی۔
یاد رہے کہ بھارت نے اپنے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر دیگر تمام ٹیموں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے جبکہ افغانستان کی ٹیم کو اپنے پہلے میچ میں بنگلہ دیشی ٹیم کے ہاتھوں 6 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
انڈیا بمقابلہ افغانستان کے ممکنہ اسکواڈ
انڈیا: روہت شرما، ایشان کشن، ویرات کوہلی، کے ایل راہول، شریاس ایر، ہاردک پانڈیا، رویندرا جدیجا، روی چندرن اشون، کلدیپ یادیو، محمد سراج، جسپریت بمراہ
افغانستان: رحمان اللہ گرباز ، ابراہیم زدران، رحمت شاہ، حشمت اللہ شاہدی ، نجیب اللہ زدران، محمد نبی، عظمت اللہ عمرزئی، راشد خان، مجیب الرحمان، نوین الحق، فضل الحق فاروقی
تبصرے بند ہیں.