حملے کی دھمکی ،ہیمبرگ ایئر پورٹ پر فلائیٹ آپریشن معطل

68

ہیمبرگ:ایران سے آنے والے طیارے سے حملے کی دھمکی پرہیمبرگ ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل کردیاگیا۔جرمنی کے ہیمبرگ ایئرپورٹ پر ایران سے آنے والے طیارے سے حملے کی دھمکی ملی تھی۔

 

ہیمبرگ سے خبر ایجنسی کے مطابق پولیس کو ایران سے آنے والے طیارے سے حملے کی ای میل ملی تھی۔ ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن کچھ دیر کے لیے روک دیا گیا۔

 

 

ایران سے آنے والے طیارے اور مسافروں کی تلاشی لی گئی ۔ تلاشی کے بعد ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بحال کر دیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.