بلوچستان میں سکیورٹی فورسزاور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 5 دہشت گرد ہلاک، میجراورحوالدار شہید

96

ژوب:بلوچستان میں سکیورٹی فورسزاور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجراورحوالدار شہید ہوگئے۔

بلوچستان کے ضلع ژوب میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ سے 5 دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک میجر اور حوالدار شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا اور دہشت گردوں کو گھیرے میں لے لیا۔

فائرنگ کے تبادلے کے بعد 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ آپریشن کی قیادت کرنے والے میجر سید علی رضا شاہ اور حوالدار نثار احمدہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوگئے۔

تبصرے بند ہیں.