شہروز کاشف نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

52

 

اسلام آباد: پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف 8 ہزار میٹر سے بلند 13 چوٹیاں سر کرنےوالے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے۔

 

 

شہروز کاشف نے چین میں 8 ہزار 201 میٹر بلند، دنیا کی چھٹی بلند چوٹی چو اویو   کو سر کرکے یہ سنگ میل عبور کیا ہے۔

 

 

کوہ پیما شہروز کاشف نے پاکستانی وقت کے مطابق صبح 3 بجکر 15 منٹ پر یہ کارنامہ سر انجام دیا۔

 

یہ کارنامہ سرانجام دینے سے وہ چو اویو سر کرنے والے کم ترین عمر (21سالہ)  پاکستانی کوہ پیما بھی بن گئے ہیں۔

شہروز کاشف شیشاپنگما کو سر کر کے عالمی ریکارڈ سے ایک چوٹی کی دوری پر رہ گئے ہیں۔

 

پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے ماؤنٹ ایورسٹ اور K2 کو سر کرنے والے سب سے کم عمر کوہ پیما ہونے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر رکھا ہے۔

تبصرے بند ہیں.