پاسپورٹ کے اجرا کیلئے جائزے کا عمل سخت کر دیا، نئی ہدایت جاری

67

اسلام آباد: پاسپورٹ کے اجرا میں احتیاط اور  سخت جائزے  کا عمل بڑھا دیا گیا ہے،  محکمہ پاسپورٹ نے عوام کے لیے نئی ہدایت جاری کر دی۔

 

محکمہ پاسپورٹ کے مطابق سفری دستاویز کے غیرقانونی استعمال پر پاسپورٹ کا وقت پر اجرا مشکل ہوگیا ہے، شر پسند مافیا پاسپورٹ کو منفی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے  پاسپورٹ کے اجرا میں احتیاط اور جانچ پڑتال کا عمل بڑھا دیا گیا ہے،موجودہ صورتحال میں نارمل پاسپورٹ کا اجرا 21  دفتری دنوں جبکہ ارجنٹ پاسپورٹ کا اجرا 5  دفتری روز میں ہوگا،  فاسٹ ٹریک پاسپورٹ اجرا 2 دفتری دنوں میں کیا جائےگا۔

 

محکمہ پاسپورٹ کے مطابق پاسپورٹ دفاتر صبح 8 بجے سے دوپہر ایک جبکہ جمعے کو دوپہر 12 بجے تک کھلیں گے ۔

محکمہ پاسپورٹ نے اپیل کی ہے کہ پاسپورٹ کے اجرا میں عوام تعاون کریں، پاسپورٹ کے حصول میں مشکلات پر سٹیزن پورٹل میں شکایت درج کرائیں۔

 

یاد رہے کہ چند دن قبل محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے 100 صفحوں پر مشتمل پاسپورٹ کو عارضی طور پر منقطع کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

 

تبصرے بند ہیں.