سائفر کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پیر کو سماعت کیلئے مقرر

113

 

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت 26 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

 

رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کی آئندہ ہفتے کیلئے جاری کردہ کاز لسٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کا کیس بھی سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔سائفر کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت پیر کو  چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق سماعت کریں گے۔

 

عدالت نے کیس میں دلائل کے لیے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر رکھا ہے۔

تبصرے بند ہیں.