میامی: فلوریڈا کے میامی بین الاقوامی ہوائی اڈے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ٹرانسپورٹیشن سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن کے دو افسران مبینہ طور پر سیکیورٹی چیک پوائنٹ پر مسافروں کے بیگ سے نقدی و دیگر سامان چوری کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ہوائی اڈے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں ہوائی اڈے کا عملہ مسافروں کے بیگ سے مبینہ طور پر چوری کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہوائی اڈے نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور کہا ہے کہ عملے کے جو بھی ارکان ملوث پائے گئے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ ہوائی اڈے کے عملے پر مسافروں کے بیگ چوری کرنے کے الزامات سامنے آئے ہیں۔ 2018 میں بھی ایسا ہی واقعہ برطانیہ کے ایک ہوائی اڈے پر پیش آیا تھا۔ اس معاملے میں، ایک بیگیج ہینڈلر مسافر کے سوٹ کیس سے لیپ ٹاپ چوری کرتے ہوئے سی سی ٹی وی میں پکڑا گیا تھا۔
تبصرے بند ہیں.