جنہوں نے ماتم کرنا ہے تیاری کر لیں، جنرل ندیم انجم اور فیصل نصیر کی مدت ملازمت میں توسیع: سینئر صحافی کا دعویٰ

449

اسلام آباد: پاکستان کے سینئر ترین صحافی سلیم صافی نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈی جی آئی ایس لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم  اور فیصل نصیر کو  بطور ڈی جی سی توسیع دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

 

سینئر صحافی سلیم صافی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹویٹر) پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ  خوش ہونےوالےخوشی منانے اورناراض ہونےوالےماتم کی تیاری کریں۔تمام بڑوں نےمتفقہ فیصلہ کرلیا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ندیم انجم کوملازمت میں توسیع دینےکافیصلہ کر لیا گیا ، اگلےسال بھی یونیفارمڈڈی جی آئی ایس آئی رہیں گے۔جبکہ جنرل فیصل نصیر بدستورڈی جی سی رہیں گے۔باضابطہ اعلان جلدہوجائے گا۔

 

 

خیال رہے کہ ان سے قبل پاکستان کے سینئر ترین صحافی و اینکرپرسن کامران خان نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ ڈی جی آئی ایس لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو توسیع دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

 

انہوں نے ایکس(ٹویٹر) پر لکھا کہ باخبر ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ آرمی چیف نے لیفٹیننٹ جنرل کی خدمات میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ جنرل ندیم احمد انجم بطور ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس مزید ایک سال تک عہدے پر فائز رہیں گے۔

 

 

لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کی بطور تھری سٹار جنرل میعاد اس ہفتے کے آخر میں ختم ہونے والی تھی۔ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (NDU) کے گریجویٹ لیفٹیننٹ جنرل ندیم نے کنگز کالج لندن سے اپنی ماسٹر ڈگری حاصل کی اور امریکی محکمہ دفاع کے زیر انتظام ایشیا پیسیفک سینٹر فار سیکیورٹی اسٹڈیز (DKI APCSS) میں ایڈوانسڈ سیکیورٹی اسٹڈیز کورس مکمل کیا۔

تبصرے بند ہیں.