عوام کیلئے بری خبر، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا ورکنگ پیپر تیار

82

اسلام آباد:  نگران حکومت عوام پر ایک اور پٹرول بم گرانے کی تیاریوں میں مصروف۔  16 ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ متوقع، پٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں ردوبدل کا ورکنگ پیپر تیار  کر لیا گیا۔

 

ذرائع کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قمیت میں 20روپے اضافے کی تجویز کی گئی ہے۔  ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قمیت میں 14روپے اضافے کی تجویز کی گئی۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت میں ساڑھے 13 روپے اضافہ تجویز کیساتھ پیٹرول کی ایکس ریفائنری قمیت 228روپے 59پیسے سے بڑھا کر 242روپے 10پیسے کرنےکی تجویز کی گئی ہے۔

 

ڈیزل کی ایکس ریفائنری قمیت میں 13روپے فی لیٹر اضافہ تجویز کی گئی۔

 

ذرائع کا بتانا ہے کہ اوگرا ورکنگ پیپر سمری کی صورت میں کل پٹرولیم ڈویژن کو بجھوائے گا۔ وزیر اعظم وزارت خزانہ سے مشاورت کے بعد قیمتوں سے متعلق حتمی منظوری دینگے۔

 

منظوری کی صورت میں آئندہ پندرہ روز کیلئے نیانوٹیفکیشن جاری ہوگا۔

 

واضح رہے کہ وزیر اعظم صوابدیدی اختیارات کے تحت قیمتوں کو برقرار رکھنے کا اختیار بھی رکھتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.