اسلام آباد: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد اضافہ ہو گیا۔ خام تیل کی قیمتیں گزشتہ 10 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔
لوکل اخبار کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز برطانوی برینٹ کے سودے 1.6 فیصد اضافے کے ساتھ 92.06 ڈالر فی بیرل پر ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 1.8 فیصد اضافے کے ساتھ 88.84 ڈالر فی بیرل پر ہوئے۔
دی آرگنائزیشن آف پٹرولیم ایکسپورٹنگ کنٹریز (اوپیک) کی ماہانہ رپورٹ میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ 2024 میں عالمی تیل کی طلب میں 2.25 ملین بیرل یومیہ (بی پی ڈی) کا اضافہ ہوگا۔
اعداد و شمار اور تجزیاتی فرم OANDA کے سینئر مارکیٹ تجزیہ کار ایڈورڈ مویا نے کہا کہ اوپیک کی ماہانہ رپورٹ سے امید کی جا سکتی ہے کہ خام تیل کی قیمتوں میں جاری اضافے سے ظاہر ہوتا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں سوچ سے کہیں زیادہ مہنگی ہونے جا رہی ہیں۔
وفاقی حکومت نے بھی تیل کے بحران کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رواں ہفتے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر 15 روپے تک اضافہ ہونے کا امکان ہے۔
تبصرے بند ہیں.