نارووال: نارووال پولیس نےبھتہ خوروں کے خلاف بڑا ایکشن کرتے ہوئے بدنام زمانہ بھتہ خور شہباز کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے 2 مقدمات درج کر لیے۔
ڈی پی او نارووال رانا طاہر رحمٰن کے مطابق تھانہ لیسر کے علاقہ میں بھتہ خور بیرون ملک سے کال کر کے لوگوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے کر بھتہ لے رہے تھے ۔ پولیس کو شکایات موصول ہونے پر مقدمات درج کیے گئے۔
ڈی پی او نے بتایا کہ3 بھتہ خوروں کو 20 لاکھ روپے بھتہ کی رقم سمیت گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے 20 لاکھ بھتہ کی رقم سمیت پسٹل اور 30 گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔
ڈی پی او نارووال کے کہناہے کہ بھتہ خوری سمیت دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کو نہیں چھوڑیں گے۔ 50 لاکھ بھتہ نہ دینے پر مدعی مقدمہ کے گھر پر فائرنگ کی مزید تفتیش جاری ہے۔
تبصرے بند ہیں.