ابوالحسن اصفہانی روڈ پر فائرنگ، لڑکی سمیت دو افراد جاں بحق

28

کراچی: کراچی کے علاقے  ابوالحسن اصفہانی روڈ پر   گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 1 خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

 

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی مقتول لڑکی کی شناخت لاریب اور لڑکے کی احسن نام سے ہوئی ہے۔

 

ڈی ایس پی سہراب گوٹھ سہیل فیض نے بتایا کہ فائرنگ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی تو کار میں سوار لڑکی اور لڑکا جاں بحق ہو چکے تھے۔

 

لڑکی کے اہلخانہ  لڑکی نعش کو اپنے ساتھ گھر لے گئے جبکہ لڑکے کی لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ شک کی بنیاد پر لڑکی کے والد اور بھائی کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جن کا کہنا ہے کہ یہ قتل غیرت کے نام پر کیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.