چینی کی قیمت میں بڑا اضافہ

161

 

لاہور: لاہورمیں چینی کی قیمت کو بھی پر لگ گئے، پرچون مارکیٹ میں فی کلو چینی 160 روپے میں فروخت ہونے لگی۔ ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت میں 4 روپے اضافہ ہو گیا۔

 

 

مارکیٹ ذرائع کے مطابق شہر میں چینی کی من مانی قیمت وصول کی جا رہی ہے، 100 کلو چینی کی بوری 15 ہزار سے 15 ہزار 200 روپے میں فروخت ہو رہی ہے، جبکہ شوگر ملز ریٹ 14 ہزار 200 سے 14 ہزار 400 روپے فی 100 کلو ہے۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ گنے کی امدادی قیمت میں اضافے کا جواز بنا کر نئے کرشنگ سیزن سے چینی مہنگی کی گئی ہے، گزشتہ برس کے مقابلے چینی 60 روپے فی کلو مہنگی ہو چکی ہے۔

تبصرے بند ہیں.