ملک میں بڑھتی مہنگائی کا کوئی خوف نہیں، ہمیں کوئی دلچسپی نہیں الیکشن 90 دن میں ہوں یا 190 دن میں: احسن اقبال

74

 

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ الیکشن 90 دن میں یا 190 دن میں ہوں، ہمیں اس میں کوئی دلچسپی نہیں۔ ہمیں مہنگائی کے تاثر سے متعلق  بھی کوئی خوف نہیں ہے، ہمارے ووٹر کو پتا ہے کہ اس مہنگائی کا ذمے دارکون ہے۔

 

نجی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر رہنما احسن اقبال نے مزید کہا کہ ہم نے ہمیشہ یہ موقف لیا ہے کہ آئین اور قانون کے مطابق ملک کا نظام چلنا چاہئے۔  الیکشن 90 دن میں یا 190 دن میں ہوں، ہمیں اس میں کوئی دلچسپی نہیں ہم بس یہ چاہتے ہیں کہ الیکشن آئین کے مطابق ہوں۔

واضح رہے کہ جمعرات کو الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات 90 دن میں نہیں ہو سکتے۔

 

انہوں نے کہا کہ سی سی آئی گزشتہ دور میں فیصلہ کرچکی تھی کہ 2023ء کے الیکشن نئی مردم شماری پر ہوں گے، نئی مردم شماری کے تحت 90دن میں انتخابات ممکن نہیں تھے۔

 

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت مردم شماری کے نتائج روکتی تو سی سی آئی کے فیصلے کی روگردانی ہوتی۔

 

یاد رہے کہ پیپلز پارٹی نے انتخابات میں 90 روز سے زیادہ کی تاخیر کی کھل کر مخالفت کی تھی۔

تبصرے بند ہیں.