نیب ترامیم کیس: جسٹس منصور علی شاہ نے فل کورٹ بنانے کا مطالبہ کردیا

71

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کے خلاف کیس  میں جسٹس منصور علی شاہ نے کیس میں فل کورٹ بنانے کی آبزرویشن دے دی۔ جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دئیے کہ فوجی عدالتوں سے متعلق کیس میں 22 جون کو میں نے نوٹ لکھا تھا۔

 

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کے آنے کے بعد اس کیس کو فل کورٹ کو سننا چاہیے۔سپریم کورٹ پہلے پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کا فیصلہ کرے۔آج بھی چیف جسٹس پاکستان سے درخواست کرتا ہوں کہ نیب ترامیم کیس فل کورٹ سنے۔

 

انہوں نے کہا کہ ابھی تک سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کا فیصلہ نہیں ہوا اگر سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کا فیصلہ ہو جاتا تو معاملہ مختلف ہوتا۔

تبصرے بند ہیں.