استاد نصرت فتح علی خان کی 26 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

157

لیجنڈ گلوکار اور قوال استاد نصرت فتح علی خان کی 26ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

 

وہ 13 اکتوبر 1948 کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد کا نام فتح خان تھا اوروہ خود بھی نامور گلوکار، سازندے اور قوال تھے۔

 

استاد نصرت فتح علی خان قوالی میں اپنا ثانی نہیں رکھتے تھے، اپنی منفرد گائیکی کی بدولت پوری دنیا میں نام پیدا کیا۔

 

استاد نصرت فتح علی خان نے بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

 

ٹائم میگزین نے 2006ء میں ایشین ہیروز کی فہرست میں ان کا نام بھی شامل کیا، بطور قوال اپنے کیریئر کے آغاز میں ان کو کئی بین الاقوامی اعزازات سے بھی نوازا گیا۔

 

پاکستانی موسیقی میں ان کی شاندار خدمات پر حکومت پاکستان نے انہیں 1987 میں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا۔

 

انہیں یونیسکو کے میوزک پرائز سے بھی نوازا گیا۔  1997ء میں انہیں گرامی ایوارڈز کیلئے نامزد کیا گیا۔

 

نصرت فتح علی خان کا انتقال 16 اگست 1997 کو محض 48 سال کی عمر میں ہوا۔

تبصرے بند ہیں.