ٹک ٹاک میں بڑی تبدیلیاں،پوڈ کاسٹ کے ساتھ میوزک اور سٹیکرز کے اضافے کی سہولت فراہم

39

 

کیلیفورنیا: ٹک ٹاک میں بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ان تبدیلیوں میں پوڈ کاسٹ کی بڑی تبدیلی کے ساتھ ٹیکسٹ میں میوزک اور سٹیکرز کے اضافے کی سہولت بھی شامل ہے ۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے ٹیکسٹ میں میوزک اور سٹیکرز کے اضافے کی سہولت بھی فراہم کی ہے اورمقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے پوڈ کاسٹس کے فیچر کی آزمائش شروع کر دی ہے۔اس طرح مختصر ویڈیوز شیئر کرنے کے لیے مقبول ایپ یوٹیوب اور ایپل کو اس شعبے میں ٹکر دے سکے گی۔

 

اس فیچر کی آزمائش ابھی امریکا میں مخصوص صارفین میں کی جا رہی ہے۔اس فیچر کے ذریعے صارفین مکمل پوڈ کاسٹ شوز کو آر ایس ایس فیڈ کے ذریعے امپورٹ کر کے انہیں مختصر کلپس کے ساتھ لنک کر سکیں گے۔اس طرح ویڈیو کو دیکھنے والے مکمل پوڈ کاسٹ کو سن سکیں گے۔ٹک ٹاک کی طرف سے اس کی تصدیق کی گئی ہے کمپنی کی جانب سے پوڈ کاسٹ فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہےمگر اس حوالے سے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیاگیا ہے۔

 

ٹک ٹاک کی جانب سے پوڈ کاسٹ فیچر کی آزمائش کی رپورٹ اس وقت سامنے آئی ہے جب گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں ٹوئٹر جیسی تحریری پوسٹس کے فیچر کا اضافہ کیا گیا۔یہ نیا فیچر ٹوئٹر کی ٹوئٹس جیسا ہے مگر دیکھنے میں انسٹا گرام سٹوریز سے ملتا جلتا نظر آتا ہے۔ٹک ٹاک صارفین اپنے ٹیکسٹ کو بیک گراؤنڈ کلر سے سجا سکتے ہیں جبکہ ٹیکسٹ کے انداز کو بھی ایڈٹ کر سکتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.