سٹراسبرگ:مشرقی فرانس کے ایک قصبے میں ذہنی امراض کے مرکز میں آگ لگ گئی۔ مشرقی فرانس کے علاقے سٹراسبرگ میں ذہنی امراض کے مرکز میں آگ لگنے سے نو افراد ہلاک ہوگئے ، دو افراد لاپتہ ہیں اور سترہ لوگوں کو
باہر نکال لیاگیا لیکن وہ زخمی ہیں۔
مشرقی فرانس کے علاقے سٹراسبرگ میں معذور افراد کیلئے بنائے گئے ’ہالیڈےہوم‘ میں آگ لگنے کے واقعے میں 9 افراد ہلاک اور 2 لاپتہ ہوگئے جبکہ واقعے میں 17 افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق آگ پر قابو پا لیا گیاہے جبکہ واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو سپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق واقعے میں لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن اور آگ لگنے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے اس تباہی کو ایک سانحہ قرار دیا ہے ۔ واضح رہے کہ ستر سے زائد فائر فائٹر ز نے آگ بجھانے کی کاروائیوں میں حصہ لیا۔
تبصرے بند ہیں.