توشہ خانہ کیس : سپریم کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کے خلاف درخواست دائر

87

 

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی ۔

 

درخواست ایڈووکیٹ صائمہ صفدر کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

 

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ توشہ خانہ کیس فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔  توشہ خانہ کیس کا ٹرائل دوبارہ شروع کرنے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔

 

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ توشہ خانہ کیس کا فیصلہ جلد بازی میں کیا گیا ہے، توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو فئیر ٹرائل کا حق نہیں دیا گیا۔

 

 

درخواست  میں استدعا کی گئی ہے کہ توشہ خانہ کیس کے سپریم کورٹ کے فیصلے تک سزا معطل کی جائے۔

 

درخواست آئین کے آرٹیکل 184(2) کے تحت دائر کی گئی ہے۔  درخواست میں ریاست، حکومت اور جج ہمایوں دلاور کو فریق بنایا گیا ہے۔

 

یاد رہے کہ  دو روز قبل پی ٹی آئی چیئرمین کو توشہ خانہ کیس میں 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔ گرفتاری کا حکم ملتے ہی چیئر مین پی ٹی آئی کو ان کی رہائش گا زمان پارک سے گرفتار کر لیا گیا تھا۔ چیئر مین پی ٹی آئی اٹک کی جیل میں قید ہیں۔

تبصرے بند ہیں.