ناردرن بائی پاس پر کوسٹر اور ٹرک میں تصادم، 4 افراد جاں بحق، 16 زخمی

71

 

کراچی:  کراچی میں نادرن بائی پاس ایم ڈی کٹ کے قریب کوسٹر اور ٹرک میں تصادم  کے باعث 4افراد جاں بحق ہو گئے  جبکہ  16 افراد زخمی  ہیں۔

 

پولیس ذرائع کے مطابق کوسٹر میں موجود افراد پکنک پر فارم ہاؤس جا رہے تھے جہاں  تیز رفتاری کے باعث ٹرک سے تصادم  ہو گیا ان کے مطابق یہ حادثہ کراسنگ کو دوران پیش آیا۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں فوری طور پر صرف ایک 70 سالہ شخص کی سلطان اکبر کے نام سے شناخت ہوئی ہے جبکہ 3 افراد کو شناخت نہیں کیا جا سکا،جاں بحق اور زخمی افراد کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جارہا ہے ۔

 

اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ  اب تک 20 افراد کو عباسی شہید اسپتال لایاجاچکا  ہے  جبکہ  تین افراد کی حالت شدید تشویش ناک ہے۔

 

دوسری جانب دوسرے حادثے میں اورنگی ٹاؤن گلشن بہار میں ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے ایک بچہ جاں بحق ہو گیا  جبکہ  4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

 

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.