انتخابی نشان کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی نااہلی کا خطرہ

37

 

اسلام آباد : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی الیکشن کمیشن میں طلبی پر کہاجارہا ہےکہ پی ٹی آئی انتخابی نشان کے لیے نااہل ہوسکتی ہے۔ انٹرا پارٹی الیکشن نہ کروانے پر الیکشن کمیشن نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو 4 اگست کو طلب کیا ہے۔

 

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن نہ ہونے پر پی ٹی آئی انتخابی نشان لینے کے لیے نااہل ہو سکتی ہے۔عمران خان کو بھیجے گئے نوٹس کے مطابق پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن 13 جون 2021 کو متوقع تھے، الیکشن کمیشن نے یاد دہانیوں کے نوٹسز جاری کیے، جون 2022 کو آخری نوٹس جاری کیا گیا لیکن اب مزید توسیع نہیں ہو گی۔

 

 

الیکشن کمیشن کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے ترمیم شدہ آئین کی کاپی جمع کروائی جو ناکافی تھی، چیئرمین پی ٹی آئی کو 4 اگست کو جواب کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.